تاؤنی راجپوتوں کی تاریخ ************************** تحریر: رانا عمران صدیق ( 03134318149) ************************** رنگڑھ راجپوتوں کی 36 گوتیں ہیں شجرہ نسب تاؤنی راجپوت حضرت آدم علیہ السلام - تا - راجہ گوپال کے پندرہ بیٹوں تک تاؤنی راجپوت ایک گوت ہے جو مغل سلطنت کے دور تک ضلع امبالہ اور ریاست پٹیالہ کے ایک خطے پنجاب کا ایک حصہ تھا۔ یہ ہندوستان میں 360 تاؤنی راجپوت کے دیہات پر مشتمل ہے اور اس طرح جو 1947 میں ہجرت کر کے پاکستان شفٹ ہواتھا- پُر اسرار راجپوت ثقافت اور تہذیب کی لذت آمیز تاریخ کو قبول کرنے کے لئے یہ تاؤنی راجپوتوں کے بارے میں بلاگ ہے۔ امبالہ اور پٹیالہ اور مضافات میں تاؤنی راجپوتوں کے 360 گاؤں تھے- راجہ رائے تان جو کہ راج سالباہن سیالکوٹ کے پوتے تھے، وہاں سے ان کا سلسلہ شروع ہوتا ہے، اطلس تاؤنی شری کشن جی مہراج ، جو کہ تاؤنی راجپوتوں کے، بھٹی راجپوتوں کے اور منج راجپوتوں کے اور وٹو راجپوتوں کے جد امجد تھے- اُن کی 26 ویں پُشت میں راجہ سالباہن تھے، جن کے پوتے ر...