Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2023

Taoni Rajput Interviews

تاؤنی راجپوت برادرز گروپ میں بسلسلہ انٹرویو، انٹرویو نمبر 14:  رانا عمران صدیق تاریخ: 23 ستمبر 2023 سوال: آپ کا  نام اور تعارف؟ رانا عمران صدیق، ولد رانا محمد صدیق خاں، ولد حاجی صوبیدار محمد بھوپو خاں ولد حاجی محمد قطب دین خاں ولد محمد امام بخش خاں، تاؤنی راجپوت سوال: آپ حال مقیم کہاں ہیں؟   چک نمبر 112/12 ایل، تحصیل چیچہ وطنی، ضلع ساہیوال   سوال: انڈیا میں کہاں آباد تھے؟ محلہ صاحباں والا، پنڈ شیرپور تحصیل دھوری، ضلع بسی، ریاست پٹیالہ سوال: اپنے اجداد کے کے بارے میں بتائیں؟ میرے بزرگ اول جن کا مجھے پتہ ہے ان کا نام امام بخش صاحب تھا، وہ بہت جید عالم دین تھے  اور ان کا  انڈیا میں اہل علاقہ میں فتویٰ چلتا تھا، اور انھوں نے اپنے ہاتھ سے قران مجید بھی لکھا تھا۔ امام بخش صاحب کے بیٹے جناب قطب دین صاحب ریڈر تھے، 1914 میں حج  کی سعادت کے بعد سعودیہ میں ہی اچانک فوت اور مدفون ہوئے۔ ان کے بیٹے  میرے دادا جان نے دو شادیاں کیں تھیں پہلی بیوی کے فوت ہونے کے بعد دوسری شادی کی پہلی بیوی سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا تھا بیٹی بچپن میں ہی فوت ہو گئی تھی جبکہ ...